0

روس کے یوکرین پر میزائل حملے، متحارب فوجیوں کو ہتھیار پھینکنے کا الٹی میٹم

ماسکو (مانند نیوز ڈیسک) روس نے مشرقی یوکرین میں نئی لڑائی چھیڑ دی، پورے ملک میں میزائل حملے بھی شروع کرتے ہوئے یوکرینی فوجیوں کو ہتھیار پھینکنے کا الٹی میٹم دے دیا، دوسری جانب امریکا نے یوکرین کو دفاعی ہتھیارپہنچانے کا کام تیز کردیا ہے۔روسی وزارت دفاع کے مطابق مشرقی یوکرین میں درجنوں فضائی حملے کئے گئے جبکہ ماریوپول میں باقی رہ جانیوالے یوکرینی فوجیوں کو ہتھیارپھینکنے کا نیا الٹی میٹم دے دیا ہے۔دوسری جانب روسی ہیکنگ کے پیش نظر نیٹو ممالک نے بڑے پیمانے پر سائبر مشقوں کا آغاز کردیا ہے،،امریکا نے یوکرین کو 11 ایم آئی ہیلی کاپٹر اور 18توپیں بھی پہنچا دی ہیں جبکہ دوست ممالک کی جانب سے یوکرین کو جنگی طیارے بھی مل گئے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں