0

پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،شہباز شریف

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ بدھ کو برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنرنے وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ہائی کمشنر نے شہباز شریف کو وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور برطانوی حکومت کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے برطانوی وزیر اعظم کا بورس جانسن کے مبارکبادی ٹویٹ پر اظہار تشکر کیا۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، جو وسیع پیمانے پر مختلف امور میں تاریخی روابط اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں۔ وزیر اعظم نے بہتر تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کی اہمیت اور تعلقات کو اسٹریٹجک سطح پر فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔برطانیہ میں مقیم تقریبا 1.6 ملین سمندر پار پاکستانیوں کے دونوں ملکوں کے مابین ادا کئے جانے والے پل کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے قانونی ہجرت کے شعبے میں تعاون کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ اس امر میں موجود استعداد کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جا سکے۔وزیر اعظم نے پاکستان میں تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کو فروغ دینے کیلئے برطانیہ کے اقدامات کی بھی تعریف کی۔برٹش ہائی کمشنر نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور دوطرفہ تعاون کو مضبوط اور وسیع کرنے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں