0

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کا سپیشل ایجوکیشن سینٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ٹھنڈامیرا ایبٹ آباد کا دورہ

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت نے سپیشل ایجوکیشن سینٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ایبٹ آباد دورے  کے دوران عمارت اور جاری تعمیراتی کام  کا معائنہ کیا۔ سوشل ویلفیئر آفیسر سائرہ مشتاق نے انہیں ادارے کے مختلف سیکشنز اور کلاس رومز کا معائنہ کروایا اور بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد محمد حسان احسن بھی انکے ہمراہ موجود رہے۔بعد میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت کا ادارہ تعلیم و تدریس القرآن ایبٹ آباد کا دوراس موقع پر انہو ں نے کہا کہ ادارہ تعلیم و تدریس القرآن یتیم بچوں کی بہتر نگہداشت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد ادارے کی بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون یقینی بنائے گی۔ ادارہ تعلیم و تدریس القرآن ضرورت مند بچوں کی تعلیم و تربیت و آگاہی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہور بابر آفریدی کے ہمراہ ادارے کا دورہ کیاا، بچوں سے ملاقات کی، عمارت کا معائنہ کیااور بچوں کے ساتھ مل کر افطاری کی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ادارے کی اینول میٹنگ میں بھی شرکت کی۔ انہوں نے بچوں میں عید کے لیے تحائف اور کھیلوں کا سامان بھی تقسیم کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد محمد حسان احسن، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر علی شیر، سابق ممبر صوبائی اسمبلی آمنہ سردار، ممبرز ادارہ تعلیم و تدریس القرآن، چیئرمین ساجد اعوان، اور دیگر سماجی شخصیات بھی موجود رہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں