0

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا تحصیل کبل اور تحصیل چار باغ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا

سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ صحت کارڈ اسکیم صوبے کے عوام کے لئے بہت بڑا تحفہ ہے، اس اسکیم کو ہر صورت جاری رکھا جائے گا، اس اسکیم کو مستقل بنیادوں پر چلانے کے لئے قانون سازی کی جارہی ہے، صوبے میں پناہ گاہوں کے پروگرام کو بھی مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے گا، سوات موٹروے فیز ٹو ہر صورت بنے گا، لیکن لوگوں کے نقصانات کو کم سے کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن کی پائیدار ترقی کے لئے جو منصوبہ بندی کی تھی اب اس کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں،وہ سوات کی تحصیل کبل اور تحصیل چار باغ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ غلامی کو توڑنا چائیں، پاکستان اس لیے نہیں بنایا گیا تھا کہ چوروں کو مسلط کرکے پاکستان کے عوام پر ڈاکہ ڈالیں، عوام کے ووٹ سے منتخب حکومت پر شب خون مارا گیا، لاہور کے جلسے میں پاکستان کے بقاء کے لیے شرکت کرنا چائیں، 34گابینہ کے ممبران ہے وہ ضمانت پر ہیں، یہ کیئر ٹیکر گورنمنٹ ہے یہ الیکشن کا سال ہے سوات کی طرح دیگر اضلاع کا بھی دورہ کرکے وہاں پر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کروں گا،موجودہ وفاقی حکومت نگران حکومت ہے یہ تین مہینے سے زیادہ نہیں چلے گی، وفاقی کابینہ کے زیادہ تر اراکین ضمانتوں پر ہیں، وزیر اعظم پر 16 ارب کے کرپشن کا کیس ہے،ہماری حکومت پر واردات ہوئی، اس لئے عوام آج سڑکوں پر نکلے ہیں،عمران خان کی کال پر لبیک کہتے ہوئے کروڑوں کی تعداد میں عوام احتجاج کر رہے ہیں، پشاور اور کراچی کے بعد کل لاہور میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہونے جا رہا ہے،یہ ملک اس لئے نہیں بنا کہ چور اس پر حکومت کریں، عمران خان کی قیادت میں یہ ملک صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں