0

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کازیرِ صدارت اہم اجلاس

سوات (مانند نیوز ڈیسک) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کی زیرِ صدارت اہم اجلاس کمشنر آفس سیدوشریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع سوات میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے لئے اراضی کے حصول میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان، تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، پلیننگ آفیسر اور دیگر حکام شریک ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے اجلاس کو اراضی کے حصول میں اب تک کی پیشرفت، مسائل اور منصوبہ بندی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں بتایا گیا سوات میں جاری بیشتر منصوبوں کے لئے اراضی حاصل کرلی گئی ہے اور منصوبوں پر کام کامیابی سے جاری ہے جبکہ دیگر منصوبوں کے لئے اراضی کے حصول میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جارہا ہے اور پیشرفت جاری ہے۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کی کہ منصوبوں کے لئے اراضی کے حصول میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے علاقہ عمائدین کو اعتماد میں لیا جائے اور منصوبوں کی افادیت سے انہیں آگاہ رکھا جائے۔ پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کا کہنا تھا کہ سوات اور سیاحت کے لئے سوات موٹروے فیز 2 نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ منصوبے کے لئے باقی ماندہ اراضی کے حصول میں حائل رکاوٹ کو ہر صورت دور کیا جائے تاکہ منصوبہ سست روی کا شکار نہ ہو۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کا کہنا تھا کہ مفاد عامہ کے منصوبوں کی تکمیل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے مینگورہ گرویٹی واٹر سکیم کے لئے پروجکٹ مینجمنٹ یونٹ مینگورہ میں جلد قائم کیا جائے تاکہ منصوبہ پر روزمرہ کی بنیاد پر پیشرفت یقینی بنایا جائے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام کو خصوصی ہدایت کی کہ منصوبہ بندی کرتے ہوئے اور تعمیر کے مراحل میں فارسٹ پروٹیکشن یقینی بنائی جائے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں