0

تھانہ محمد ریاض شہید کی علاقائی حدود میں 4 منشیات فروش گرفتار

کوہاٹ (مانند نیوز ڈیسک) پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ محمد ریاض شہید کی علاقائی حدود میں 4 منشیات فروش گرفتارجبکہ اسلحہ و منشیات برآمد ہوا۔توغ پایاں، شیخان اور میروزئی کے علاقوں سے پکڑے گئے منشیات فروشوں کے قبضے سے 4969 گرام چرس اور 2 پستول بمعہ کارتوس برآمدہوئے۔سماج دشمن عناصر کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن کا انعقاد ایس ایچ او ایم آر ایس جمشید علی کی قیادت میں کیا گیا۔کریک ڈاؤن میں اسلحہ و منشیات سمیت پکڑے گئے ملزمان کے خلاف تھانہ محمد ریاض شہید میں الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں