0

الپوری ، شوہر کے قتل کے مقدمے میں صحیح تفتیش نہیں ہوئی،مزدور کابیوہ

  الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ زڑہ ڈھیرئی میں قتل ہونے والے مزدور پائندہ مندعرف پیندروکی بیوہ بخت جھان نے کہا ہے کہ ان کے شوہر کے قتل کے مقدمے میں صحیح تفتیش نہیں ہوئی۔ ان کے ساتھ انصاف نہیں ہورہا۔ایک ملزمہ کی گرفتاری ہونے کے بعد رہا کرنا پولیس تفتیش پر سوالیہ نشان ہے۔قتل میں ملوث دیگر دو ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیااور پولیس ہیلے بہانوں سے کام لے رہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگل کے روز شانگلہ پریس کلب الپوری میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر قتل ہونے والے پائندہ مند عرف پیندرو کی بیوہ بخت جھان،بچوں کیساتھ ان کے بھائی عقل مند،واحد گل،بھتیجے عزت مند،اختیار مند،بھانجے اختیار مندبھی ان کے ہمراہ تھے۔انھوں نے واضح کہا کہ پولیس تفتیش ٹھیک نہیں ہوئی جسکی وجہ سے قتل کے ملزمان آزاد گھوم رہے ہیں۔شانگلہ پُرامن علاقہ ہے ایسے واقعات سے علاقے پر منفی آثرات مرتب ہوررہے ہیں۔بیوہ نے مزید کہا کہ پائندہ مند کپڑے بیچھتا تھا اور جیب میں بھاری رقم تھی،ملزمان نے رقم پر پائندہ مند قتل کیا ہے۔گیارہ روز گزر گئے،ریاست ملزمان کی گرفتاری میں ناکام نظرآرہی ہیں،مقتول کا خاندان غریب بے بس اور لاچار ہیں کوئی سفارشی نہیں اسلئے انصاف فراہم نہیں کیا جارہا۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے بطے یتیم ہوگئے ہیں اور تفتیشی ٹیم کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ہیں۔بیوہ،بچوں اور دیگر لواحقین نے چیف جسٹس آف پاکستان،چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ،انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ودیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ انصاف کیا جائے،وہ انصاف کے طلبگار ہیں۔۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں