0

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلیات کا ٹھنڈیانی روڈ پر دکانوں کا معائنہ

گلیات (مانند نیوز ڈیسک) شہریوں سے موصول شکایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلیات امین الحسن کا ٹھنڈیانی روڈ پر دکانوں کا معائنہ۔معائنہ کے دورا ن انہوں نے پرائس چیکنگ، ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کا جائزہ لیا، زائد المیعاد اشیاء اور پلاسٹک بیگز کو تحویل میں لے کر متعلقہ دکانداروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی۔اس طر ح رمضان الکریم کے دوران ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سید آصف اقبال نے مین بازار اور کچہری روڈ پراشیائے خوردونوش کے نرخ  اور کوا لٹی چیک کی اور ہدا یا ت جا ری کیں کہ رمضا ن الکریم کے با بر کت ما ہ میں ریٹ سے زائد اور غیر معیا ری اشا ئے خورد و نوش فرو خت کر تے ہو ئے اگر کو ئی پا یا گیا تو ان کے خلا ف قا نون کے مطا بق سخت کا روا ئی عمل میں لا ئی جا ئے گی۔ضلعی انتظا میہ ایبٹ آباد کے پرا ئس کنٹرول مجسٹریٹ ما ہ رمضا ن  میں عوا م کو سہو لیا ت کی فرا ہمی اور حکو مت کے مقرر نرخو ں کے مطا بق اشا ئے خورد و نوش کی فرا ہمی کے حو الے سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ون ھمراہ آئی ڈی اوو سجاد خان و لائیو سٹاک ڈیپارنمنٹ کے ڈاکٹر سجاد نے مختلف قصائیوں،کاسمٹکس، شاپنگ مال، کلینک حیوانات، کریانہ سٹور، بیکرز کی دوکانوں کا معا ئنہ کیا۔اس دوران سرکاری نرخ نامہ کی خلاف ورزی کرنے اور پرائیس کنٹرول، منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی  کے ایکٹ1977 کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائئی گئی۔اس دورا ن انہو ں نے غیر معیاری، زائد المعیاد کاسمٹکس، پولھتین بیگ و کھلونا گنز بھی ضبط کئے گئے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں