0

چارباغ سوات میں کھلی کچہری کا انعقاد

سوات (مانند نیوز ڈیسک) ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے عوامی مسائل کی شنوائی کے لئے سوات کی تحصیل چار باغ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں چارباغ کی عوام نے مختلف مسائل ضلعی انتظامیہ اور ضلعی محکموں کے سامنے رکھے۔ کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات ریاض علی خان، اسسٹنٹ کمشنر چارباغ شاکراللہ اور متعلقہ محکموں کے سربراہان اور نمایندوں نے شرکت کی۔ عوام کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی کھلی کچہریوں کے باقاعدہ انعقاد کو سراہا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات ریاض علی خان کا عوام کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام کے لئے کھلی کچہریوں کا تواتر سے اہتمام دوبارہ شروع کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ براہِ راست عوامی رابطوں کی وجہ سے مقامی عوامی مسائل حل ہورہے ہیں۔عوام کی جانب سے کھلی کچہری میں مختلف مسائل سامنے لائے گئے جس میں ترقیاتی منصوبوں میں پیشگی مشاورت کرنے اور تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے پر زور دیا گیا۔ کھلی کچہری میں سوات موٹروے فیز ٹو اور خوازہ خیلہ ٹو مینگورہ واٹر پائپ لائن منصوبوں سے متعلق مسائل کو اجاگر کیا گیا۔ کھلی کچہری میں تحصیل لیول پر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی، اسی طرح بجلی اور دیگر امور سے متعلق مسائل بھی زیر بحث ائے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات ریاض علی خان نے عوام کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی اور کہنا تھا کہ سوات میں ترقی کے نئے دور کا اغاز ہے اور ریکارڈ ترقیاتی کام ہورہے ہیں اور ایسے میں یقیناً مسائل بھی ہوں گے اور تمام اداروں کی کوشش ہوگی کہ عوام کو ہر قسم کی ریلیف مہیا کیا جائے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں