0

یونین کونسل بام خیل میں600 مستحقین میں نقد امداد تقسیم

صوابی (مانند نیوز ڈیسک) یونین کونسل بام خیل میں600 مستحقین میں نقد امداد تقسیم۔ حجرہ فضل احد باچا میں شاندار پروگرام۔ مستحقین کی تعداد بہت زیادہ ہے چاہتے ہیں کہ سب کی مدد ہولیکن وسائل کم ہیں۔ غربت کے خاتمے کی کوششیں اور پسے ہوئےطبقےکی مدد جاری رہے گی۔معروف سیاسی وسماجی شخصیت فضل احد باچا اور دہ حق آواز کے صدر احسان الحق بام خیلوی کا تقریب سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل بام خیل میں حجرہ فضل احد باچہ میں یونین کونسل بام خیل کے سیکڑوں غریب اور مستحق لوگوں کی رمضان پیکج کی مد میں نقد مدد کی گئی اور اس بھاری رقم کا اہتمام فضل احد باچہ نے کیا تھااس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فضل احد باچہ نے کہا کہ ہمیں علم ہےکہ یہ رقم زیادہ ہونے کے باوجود کم ہے اور ہماری کوشش ہو گی کہ آئندہ ہم زیادہ سےزیادہ کوشش کریں گے کہ ہم زیادہ لوگوں کو ریلیف فراہم کریں دہ حق آواز کے صدر احسان الحق بام خیلوی نے کہا کہ دہ حق آواز نے اس سال ضلع بھر میں رمضان پیکج کا فیصلہ کیا تھا اور الحمدللہ ہمارا پروگرام عید تک جاری رہے گا دہ حق آواز نے بام خیل میں بھی ایک سروے کیا تھا اور اس سروے کے مطابق ہم رجسٹرڈ غریب اور مستحق لوگوں کو فضل احد باچہ کے تعاون سے آج پیکج دے رہے ہیں انہوں نے بام خیل میں مستحقین کی مدد کی فضل احد باچہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم اور فضل احد باچہ مل کر باہمی تعاون سے ضلع بھر اور خصوصا بام خیل سے غربت کے خاتمے کے لئے اقدامات کرینگے دہ حق آواز کے پیکج سے ضلع بھر میں ہزاروں لوگ مستفید ہو ئے۔ تقریب میں کونسلرعبدالمانع باچہ۔ نورمحمد۔ زبیر اور جان پرویز ۔ محمد گل نے بھی شرکت کی اور پیکج تقسیم میں زبردست معاونت کی

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں