0

سوات موٹروے فیز ٹو نہایت اہم منصوبہ ہے، مسائل کو ہر صورت حل کرنا ہوگا، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن

سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات موٹروے فیز ٹو کی تعمیر سے ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے جائیداد مالکان کے نمائندہ وفد کے ساتھ ایک اہم جرگہ کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ جرگے میں سوات اور ملاکنڈ اضلاع کے مختلف علاقوں کے نمائندہ وفود نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ عارف خان یوسفزئی اور ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نمائندہ وفود نے سوات موٹروے فیز ٹو کی تعمیر کی زد میں انے والے زمینوں اور مکانات سے متعلق اپنے تحفظات، مسائل اور تجاویز جرگے میں پیش کیں۔ جرگے سے اپنے خطاب میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کا کہنا تھا کہ کمشنر کی ذمے داری لینے کے بعد سب سے پہلا مسئلہ سوات موٹروے فیز ٹو سے متعلق ان کے سامنے رکھا گیا۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کا کہنا تھا کہ میگا ترقیاتی منصوبوں میں مسائل ضرور اتے ہیں مگر وہ قومیں کامیاب ہوئی ہیں جنہوں نے قومی اور اجتماعی مفاد کو مقدم رکھا اور آگے بڑھے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا کہنا تھا کہ تمام ممکنہ کوششیں کی گئی ہیں کہ کم سے کم افراد متاثر ہوں۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کا کہنا تھا کہ متاثرین کی داد رسی اور ممکنہ گنجائش کا دوبارہ جائزہ لینے کے لئے جرگے کی جانب سے تجویز کردہ ٹیکنیکل افراد پر مشتمل ایک وفد پشاور میں متعلقہ اداروں اور حکام سے ملاقات کرے گا۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے جرگے کو یقین دہانی کرائی کہ انصاف پر مبنی فیصلہ کیا جائے گا اور منصوبے کو تکنیکی لحاظ سے دوبارہ پرکھا جائے گا۔ نمائندہ وفد میں شامل افراد کا جرگے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے صوبائی حکومت اور ضلعوں کے انتظامیہ سے اپیل کی کہ سوات موٹروے فیز ٹو کی زد میں انے والے زمینوں، دکانوں، بلڈنگ اور گھر مالکان کو متاثر ہونے سے بچایا جائے اور نقشے میں تبدیلی کی جائے۔ نمائندہ وفد میں شامل افراد کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی محمود خان نے سوات کی خدمت کرتے ہوئے ریکارڈ ترقیاتی منصوبے متعارف کرائے جس کے لئے وہ وزیر اعلی کے مشکور ہیں اور امید ظاہر کی سوات موٹروے فیز ٹو کی تعمیر کے نتیجے میں متاثر ہونے والے افراد کے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے منصوبے میں مناسب تبدیلی کی جائے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں