0

مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جامعہ کراچی کراچی میں ہونے والے دھماکے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتی ہے ،رانا محمد ذیشان

کراچی (مانند نیوز ڈیسک) مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہےمزیدجانی ضیاع سے بچنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں  ان خیالات کا اظہار ناظم اعلی مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان رانا محمد ذیشان نے مرکزی میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا ان کا مزید کہنا تھا   مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے ہمیشہ تعلیمی امن کے لیے  قربانیاں پیش کی ہیں اب بھی تعلیمی امن پر سمجھوتہ نہیں کرینگے دعا گو ہیں کہ پاکستان میں دہشت گردی کا عفریت پھر سر نہ اٹھاۓ قانون نافذ کرنے والے ادارے  مملکت کے اندر ہر صورت دہشت گردی بدامنی خوف لاقانونیت کا خاتمہ یقینی بنائیں ایسی بزدلانہ کارروائیاں پاکستانی قوم کے حوصلے کو کبھی پست نہیں کر سکتی ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے اور مملکت خداداد پاکستان کے خلاف اٹھنے والے کسی بھی قسم کی سازش کے خلاف ایک جان ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی شہداء کے درجات کو بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد از جلد صحت یابی عطا فرمائے انھوں نے دھماکے میں ہلاک ہونے والے چینی باشندوں کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اس واقعے کی شفاف تحقیقات کروائے اور اس دہشت گردانہ اور بزدلانہ حملے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچا کر مملکت خداداد پاکستان کے اندر امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنائے.

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں