0

چترال ، رکن قومی اسمبلی اور بزرگ سیاست دان شہزادہ محی الدین کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، عوامی حلقے

چترال (مانند نیوز ڈیسک) چترال کے بزرک سیاست دان اور سابقہ وزیر مملکت برائے سیاحت  شہزادہ محی الدین 84 سال کے عمر میں انتقال کرگئے۔وہ چترال کے چئیرمین ڈسٹرکٹ کونسل، ضلعی ناظم اور کئی بار رکن قومی اسمبلی  بھی رہ چکے ہے۔ ان کی موت پر پڑوسی  اضلاع سے بھی اراکین  صوبائی اور قومی اسمبلی بھی چترال  آکر  ان کے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ پڑوسی ضلع اپر دیر کے سابقہ ضلع ناظم اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ طارق اللہ نے ان کی موت  کو علاقے کیلئے بڑا نقصان قرار دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ شہزادہ مرحوم ہمیشہ مفاہمت کا سیاست کرتے تھے کبھی کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کی۔ ہمیشہ صلح  صفائی سے مسائل حل کرنے کے قائل تھے۔ شہزادہ محی الدین  کے موت پر ان کے خاندان کے  افراد کے ساتھ ساتھ  ہر طبقہ  فکر کے لوگ  نہایت غمگین ہیں۔ان کے بیٹے شہزادہ خالد پرویز  جو حال ہی میں تحصیل دروش کے چئیرمین منتحب ہوئے ہیں انہوں نے اس عزم کا ارادہ کیاکہ اپنے مرحوم باپ کی طرح  عوام کی خدمت  کرتے رہیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح لوگوں نے ہم پر اعتماد کیا تو ہماری کوشش ہوگی کہ عوام کی اعتماد کو ٹھیس نہ پہنچائے اور اپنے مرحوم بابا کے نقش قدم پر چلے۔ شہزادہ محی الدین کی عوام دوستی کی وجہ سے ان کا بڑا بیٹا شہزادہ افتحار لدین بھی قومی اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں۔ شہزادہ محی الدین کا نماز جنازہ  سیر دور میں ادا کی گئی جس کی امامت جماعت اسلامی کے سابق امیر مولانا شیر عزیز نے کی اور بعد ازاں اپنے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کئے گئے۔ ان کی نماز جنازہ میں  ہزاروں  لوگوں نے شرکت کی۔ چترال کے لوگ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے ان کے انتقال پر سیاسی میدان میں ایک بڑا حلاء پیدا ہوا  جو شاید ہی کبھی پر ہوسکے

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں