0

کوہاٹ بلی ٹنگ پولیس کا مویشی چور گروہ کے خلاف کامیاب کارروائی

کوہاٹ (مانند نیوز ڈیسک) بلی ٹنگ پولیس کی خرماتو کے علاقے میں مویشی چور گروہ کے خلاف کامیاب کارروائی میں تین رکنی چور گروہ اور واردات میں استعمال ہونے والی سوزوکی پک اپ سمیت گرفتارکرلیاہے۔مبینہ مویشی چوروں شیر بہادر سکنہ افغان کیمپ نمبر 2، انس اکبر سکنہ کے ڈی اے اور نوید خان سکنہ جنگل خیل کے قبضے سے مسروقہ بکریاں برآمدہوئے۔خفیہ اطلاعات پر چور گروہ کے خلاف کامیاب کارروائی ایس ایچ بلی ٹنگ رؤف خان اور انکی پولیس ٹیم کی طرف عمل میں لائی گئی۔بکریاں چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار تین رکنی چور گروہ کے خلاف تھانہ بلی ٹنگ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں