0

کہا تھا عمران خان خود گرجائینگے، اتحادیوں سے وعدے وفا ہوں گے،آصف زرداری

نوابشاہ (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اتحادیوں کے ساتھ کئے گئے وعدے وفا ہوں گے، پہلے ہی کہا تھا عمران خان خود گر جائیں گے، عوامی طاقت سے ہر سازش کا مقابلہ کیا۔نوابشاہ میں ایم پی اے طارق مسعود آرائیں کے عشائیہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ جو مزہ عوام میں رہنے کا ہے وہ کہیں بھی نہیں ہے، میں بھٹو اور بے نظیر نہیں بن سکتا، ان کے نقشے قدم پر چلنے کی کوشش کر رہا ہوں، میرا ویڑن صرف عوامی خدمت کرنا ہے، جب بے نظیر بھٹو کو گڑھی خدا بخش میں دفنایا گیا تھا، میں نے عہد کیا تھا کہ بے نظیر کا مشن جاری رکھوں گا۔سابق صدر نے مزید کہا کہ میں سیاست کو عبادت سمجھتا ہوں، عوامی طاقت سے ہر سازش کا مقابلہ کیا ہے اور کرتا رہوں گا، ہمیشہ اقتدار قوتوں کے ساتھ میری جنگ رہی ہے، عوامی طاقت میرے ساتھ ہے، میں نے پہلے ہی کہا تھا عمران کو گرانے کی ضرورت نہیں وہ خود ہی گر جائے گا، آج ملکی معیشت شدید بحرانی صورتحال کا شکار ہے، ملک کی ترقی اور معیشت کو صرف پیپلزپارٹی بہتر انداز میں چلا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے، میں اپنی دی ہوئی زبان کا پکا ہوں، اتحادیوں کے ساتھ جو بھی وعدے کیے ہیں وہ وعدے وفا ہوں گے، کارکن میری بہن بیٹیاں، میری عوامی عدالت ہیں، آج لوگ مشرف کو بھول چکے ہیں، اب ضلع شہید بینظیر آباد کے تمام ترقیاتی کاموں کی خود نگرانی کروں گا

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں