0

وزیراعظم کی ہدایت پر امدادی اشیا کی پہلی کھیپ سیلاب متاثرین کیلئے افغانستان پہنچ گئی

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر افغانستان میں سیلاب متاثرین کیلئے پاکستان کی طرف سے امدادی اشیا کی پہلی کھیپ پاکستان ائیر فورس کے خصوصی طیارے کے ذریعے افغانستان پہنچا دی گئی۔امدادی اشیا میں 100خیمے، 2ٹن آٹا، 1ٹن چاول، 450کلو چینی شامل ہیں امدادی اشیا کی دوسری کھیپ 9 مئی کو روانہ ہوگی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغانستان میں سیلاب زدگان کی امداد کیلئے پاکستان ہر ممکن کوشش کرے گا۔خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان میں سیلاب کے باعث جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو افغانستان کے سیلاب سے متاثرہ عوام کو امداد کی فراہمی کا بھی حکم دیا تھا اور کہا کہ پاکستان متاثرین کے لئے ہنگامی امداد بھجوا رہا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نیافغانستان کے سیلاب زدگان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے عالمی برادری اور اوآئی سی افغان ہیومینٹیرین ٹرسٹ کے فورم سے متاثرہ افغان عوام کی مدد کی کوششوں کو تیز کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں