0

نوشہرہ ، دیگر علا قوں میں بھی مہنگائی کاجن بے قابوہو گیا

پبی (مانند نیوز ڈیسک) عید الفطر کے بعد نوشہرہ  پبی سمیت دیگر  علا قوں میں بھی مہنگائی کاجن بے قابوہو گیا ہے مر غی کے فی کلو قیمت80 روپے اضا فہ نے عوام کے چیخے نکا لنا شروع  مر غی فی کلو335 روپے پیاز ایک سو روپے سے زائدسمیت لیموگھی وغیرہ کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں پرائس کنٹرول عملہ بھی ناکام مزیددیکھتے ہیں عید الفطر کے بعد نوشہرہ  پبی سمیت دیگر  علا قوں میں میں مہنگائی کاجن بیقابوہو گیا ہے مر غی فی کلو335 روپے تک پہنچ گیا ہے عید سے پہلے مر غی فی کلو250 روپے تھی80روپے فی کلو تک اضافہ غریب عوام کے چیخے نکلنا شروع ہو گئی عوام دووقت کی روٹی کیلئے ترس گئے ہیں قصا ئیوں نے بھی اپنی من ما نی نرخ مقرہ کی ہے رمضان المبارک کے بعد عید کے بعد بھی عوام کو لو ٹنا شروع کیا مرغی خریدنا ان کے لئے خواب بن گیا  یک دم قیمت میں اضافے سے شہری پریشان ہیں ضلعی انتظا میہ سمیت پرائس کنٹرول کمیٹی منظرعام سے غائب ہے ا نتظامیہ رمضان المبار اور اب ریٹ کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مرغی کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ  بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کریں ورنہ غریب عوام کا جینا اور بھی مشکل ہو جائے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں