0

پی ڈی ایم ملاکنڈ کی طرف سے تقدس حرمین شریفین کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ

ملاکنڈ (نمائندہ مانند) پی ڈی ایم ملاکنڈ کی طرف سے تقدس حرمین شریفین کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ مظاہرین نے ملاکنڈ پریس کلب کے سامنے پی ٹی آئی کے خلاف اور تقدین حرمین شریفین کے خلاف نعرے بازی کی، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز، پلے کارڈز اور پارٹی پرچم اٹھارکھے تھے، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ، ایاز خان، حاجی احمد زادہ، مسلم لیگ کے ضلعی صدر سجاد خان، نجیم خان، علی محمد، وکیل خان اور دیگر مقررین نے کہا کہ ہم پہلے مسلمان اور بعد میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھتے ہیں مگر سیاست میں مقدس مقامات، مساجد اور خصوصی روضہ رسول ؐ اور مسجد نبوی کی بے حرمتی کسی بھی طور برداشت نہیں کرسکتے ہیں، پی ٹی آئی قیادت نے 27 ویں رمضان کو مسجد نبوی ؐمیں سوچھے سمجھے منصوبے کے تحت پی ڈی ایم کی قائدین کے خلاف نعرے بازی کرکے مقدس مقامات کی توہین کے مرتکب ہوئے ہیں اس لئے حکومت سعودی عرب سمیت پاکستان میں مساجد اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کریں تاکہ ائندہ کوئی مقدس مقامات کی توہین کی جسارت نہ کرسکیں، انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کارکنوں کو تمیز سکھائیں ورنہ قائدین کی بے عزتی کا طریقہ انہیں بھی خوب اتا ہے، انہوں نے کہا کہ ان کی قائدین کے ساتھ توہین امیز اور ہتھک امیز رویہ اگر بند نہیں ہوا تو پی ٹی آئی کے منتخب ممبران اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا گھیراؤ وہ بھی کرسکتے ہیں جس کی تمام تر ذمہ داری پی ٹی آئی قیادت اور عمران خان پر عائد ہوگی

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں