0

منگل کوشہیدوں اور غازیوں کے شہر جہلم آ رہا ہوں، عمران خان

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان  نے کہا ہے کہ آج (منگل کو) شہیدوں اور غازیوں کے شہر جہلم آ رہا ہوں۔عمران خان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ منگل کو میں جہلم آ رہا ہوں، جہلم شہیدوں کا اور غازیوں کا شہر ہے،حقیقی آزادی مارچ کی تیاری کے لئے عوام کو تیار کر رہا ہوں، پاکستان کو حقیقی آزادی دلوانے کے لئے سب مارچ میں شرکت کریں۔عمران خان نے مزید کہا کہ جہلم کی عوام کو بتانا ہے کہ بیرونی سازش سے مسلط کی گئی حکومت ہمیں نامنظور ہے، امید کرتا ہوں کہ عوام اس جلسے میں بھرپور شرکت کریں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں