0

وزیر اعظم نے چینی کی برآمد پر مکمل پابندی عائد کردی

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے ملک کی چینی کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے چینی کی برآمد پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی ہے۔ سو موار کے روز سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چینی کی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جو افراد اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں غفلت کامظاہرہ کریں گے ان کے خلاف سختی سے پیش آیا جائے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں