0

مردان میں 13مئی کو عمران خان کا جلسہ تاریخی جلسہ ثابت ہوگا،ایم پی اے عبدالسلام آفریدی

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) ممبر صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی نے کہا ہے کہ 13مئی کو عمران خان کا مردان میں جلسے کے لئے تیاریاں زوروشور سے جاری رکھے۔ مردان کے غیور عوام اپنے لیڈر کا تاریخی استقبال کرے گی۔ 13مئی کا تاریخی جلسہ لانگ مارچ کی تیاریوں کی کڑی ہے۔ یہ پاکستان تحریکِ انصاف کا جلسہ نہیں بلکہ عوام کا جلسہ ہے یہ جلسہ پاکستان کی حقیقی آزادی اور غلامی سے نجات کے لئے ہے اور عوام کو 13مئی کے جلسے کیلئے گھروں سے نکالے اور اپنے لیڈر عمران خان کے استقبال کے لئے اور ان کے تاریخی خطاب سننے کے لئے ریلوے سٹیشن مردان پہنچائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل بغدادہ  کے چئیر مین اشفاق لودھی کے حجرے میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر کارکنان  کے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،اجلاس سے   اشفاق لودھی،نثار علی، حاجی شاہ خالد،حاجی کرم اور دیگر نے بھی خطاب کی، عبدالسلام آفریدی  نے کہا کہ مردان میں 13مئی کو عمران خان کا جلسہ تاریخی جلسہ ثابت ہوگا  عمران خان  نے آزادی کے لئے غلامی کے تمام زنجیریں توڑ کر اقتدار کی قربانی دی، انہوں نے یونین کونسل بغدادہ  مردان کے عوام سے اپیل کی کہ وہ تیرہ مئی کے جلسے میں جوق درجوق شرکت کریں،13مئی کو عمران خان کا جلسہ تاریخی جلسہ ثابت ہوگا اورا ب تک مردان میں ہونے والے تمام جلسوں کا ریکارڈ توڑ ڈالے گا،مردان میں پاکستان تحریک انصاف کا تاریخی جلسہ ہوگا، مردان کے عوام عمران خان کا پرتپاک استقبال کریں گے،عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر بتا دے گا کہ  عمران خان کی مقبولیت کا گراف پہلے سے بھی کئی گنا بڑھ چکا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں