0

ریسیکو1122بریکوٹ ماضی کے روایات کو برقرار رکھتے ہوئے عیدالفطرمیں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ

سوات (مانند نیوز ڈیسک) ریسیکو1122بریکوٹ ماضی کے روایات کو برقرار رکھتے ہوئے عیدالفطرمیں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ریسکیو 1122بریکوٹ نے درجنوں حادثات میں زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے افراد کی بہترین خدمت کی جس کی وجہ سے عوا م میں ان کا اعتماد میں اضافہ ہوتا جارہاہے۔انچارج ریسیکو1122بریکوٹ نیاز محمد خان نے میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا کہ ماہ اپریل میں ٹوٹل 63ایمرجنسی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں میڈیکل کیسز 40کے علاوہ مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے23افراد کو بروقت طبی امداد اور انہیں بریکوٹ و سید وشریف ہسپتال پہنچائے گئے جبکہ عید الفطر کے نو دنوں کے دوران  ٹوٹل 68مختلف ایمرجنسی رونما ء ہوچکے ہیں۔ جو کہ ماہ اپریل سے بہت زیادہ ہیں۔۔میڈیکل کیسوں کی تعداد 28ہے،ٹریفک حادثو ں میں زخمی افراد کی تعداد 18،دیواروں یا چھت سے گرنے والے افراد کی تعداد 8،حاملہ خواتین کی تعداد 1،پانی میں ڈوبنے والوں کی تعداد 1ہے جبکہ تحصیل بریکوٹ میں دو مختلف جگہوں پر آگ کو بروقت  بجھانے میں کامیابی ملی ہے۔انہوں نے کہاکہ ریسیکو 1122ایک عوامی ادارہ ہے اور یہ ادارہ دن رات اپنے علاقے کے لوگوں کی ہر قسم کی ایمرجنسی میں شانہ بشانہ رہے گی۔جہاں بھی کوئی ایمرجنسی رونماء ہوتو فوری طور پر 1122پر رابطہ کریں کیونکہ ایک انسان کی زندگی بچانا پور ی انسانیت کے بچانے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہاکہ ریسکیو 1122کا پیغام ہر گھر تک پہنچانا ہمارا قومی و مذہبی فریضہ ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں