0

ملاکنڈ،منشیات سمگلنگ میں ملزم آمیرزمان کو پانچ لاکھ جرمانہ اور (14) سال قید کی سزا

ملاکنڈ (نمائندہ مانند) منشیات سمگلنگ کیس میں سیشن جج ملاکنڈ نے ملزم آمیرزمان کو پانچ لاکھ جرمانہ اور (14) سال قید کا سزاسنادیا۔تفیصلات کے مطابق مورخہ 2022-05-09 کو پوسٹ کمانڈر صوبیدارآمیرزمان خان تھانہ بٹ خیلہ نے زیر قیادت محب اللہ خان AC بٹ خیلہ بحوالہ مقدمات علت نمبر 233،232/2022 جرم 9aKPCNSAتھانہ بٹ خیلہ میں گرفتار ملزمان (1) سردار علی (2) انور اقبال کو انٹاروگیٹ کرکے ملزمان نے انٹاروگیشن کے دوران برآمد شدہ ہیروئن زمانہ بدنام منشیات فروش آمیرزمان ولد شاد محمد ساکن نوے کلے بٹ خیلہ سے خریدنا اور مزیدہیروئن ملزم مذکورہ کے گھر میں موجود ہونا بیان کی۔ کاروائی عمل میں لانے کی غرض لیڈی کنسٹیبلہ شبانہ بی بی طلب کیگئی۔اور پوسٹ کمانڈر صوبیدار آمیرزمان خان بمعہ نفری نے ملزم آمیرزمان کی مکان پر چھاپہ زنی کرکے کل (3000) گرام ہرنوئن برآمد کرکے ملزم آمیر زمان موقع پر گرفتار کرکے وقوعہ کے نسبت پوسٹ کمانڈر آمیر زمان کی تحریری مراسلہ پر ملزم بالا کے خلاف (FIR) نمبر (234) مورخہ 2022-09-05 جرم 9dKPCNSAتھانہ بٹ خیلہ درج ہوئی۔ اور بغرض تفتیش IHC محمد عثمان تھانہ بٹ خیلہ کو حوالہ ہوکر IHC محمد عثمان نے مقدمہ میں صحیح تفتیش کرکے گواہان چشم دید IHCs افضل خان ، احترام جمال مددمحرر عبدالحسین کے صحیح شہادتوں پراسیکوشن کی محنت پر عدالت جناب محمد اقبال خان سیشن جج صاحب بٹ خیلہ ضلع ملاکنڈ نے جرم ثابت کرنے پر مورخہ 2022-05-10کو ملزم آمیرزمان کو مبلغ پانچ لاکھ جرمانہ اور (14) سال قید کا سزایاب کرکےفیصلہ سنایا۔تفتیشی آفیسران صوبیدار آمیرزمان خان،محمد عثمان کی بہترین تفتیش اور عدالت کے فیصلے کو عوامی حلقوں نے سراہتے ہوئے آئندہ بھی اس قسم انصاف کی توقع ظاہر کی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں