0

جمرود ،بلدیاتی نمائندگان اور عام عوام کا پاک افغان شاہراہ پر ٹینٹ لگاکر شاہراہ کو ہر قسم ٹریفک کے لیے بندکردیا

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبرتحصیل جمرود بلدیاتی نمائندگان اور عام عوام نے غنڈی روڈ کی عدم تعمیر کے خلاف، تیراہ راجگل کوکی خیل متاثرین کے حقوق کے لیے اور بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کے لئے پاک افغان شاہراہ پر ٹنیٹ لگا کر شاہراہ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بندکیا اورحکومت اور متعلقہ اداروں کے خلاف شدید نعرے بازی۔احتجاجی مظاہرے سے وی سی فور غنڈی ون کے چیئرمین حاجی عبدالمنان آفریدی، متحدہ آزادپینل کے لیڈرواین سی ٹو چیئرمین شاہدخان، وی سی چیئرمین شمشیر افریدی م، وی سی چیئرمین نورالامین حقانی،وی سی چیئرمین شہاب الدین و دیگر نے کہا کہ جمرود غنڈی روڈ پر کئی ماہ سے تعمیراتی کام بند پڑا ہے جس کے باعث عوام اور ٹرانسپورٹروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے گردوغبار سے غنڈی کے عام گلے سینے کے امراض میں مبتلا ہوچکے ہیں جبکہ گاڑیاں ہر روز خراب ہو جاتے ہیں جبکہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو روڈ اور ٹھیکدار مشینری سمیت غائب ہوچکے ہیں اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ غنڈی روڈ پر فوری تعمیراتی کام شروع کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ تیراہ متاثرین کے ساتھ ظلم اور ناانصافی جاری ہے تیراہ متاثرین کو ایک خیمے اورایک آٹے کے تھیلے پر ٹرخایا جارہا ہے علاقہ براگاٹ سمیت مختلف علاقوں میں پانی کی شدید قلت ہے لوگ دور دراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہیں ان کے گھر تباہ ہوچکے ہیں جو خیمے ان کو فراہم کی گئی ہے پانی ان کے اندر داخل ہوجاتے ہیں واٹر پروف خیمے مہیا کئے جائے اور لنک روڈز تعمیر کی جائے۔انہوں نے کہا کہ تیراہ کوکی خیل متاثرین کو دیگر قبائیلی متاثرین کے طرز پر مکمل امدادی پیکیج دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے اگر ہمارے مطالبات منظور نہ ہوئے تو پاک افغان شاہراہ بند رہے گی۔اس کے بعد ایڈیشنل اسسٹنٹ کمیشنر، تحصیل چیئرمین نے احتجاجی مظاہرین سے کافی بات چیت کرکے مذاکرات کامیاب ہوگئے اور انہوں نے احتجاجی مظاہرین کو ان کے مطالبات  ایک ماہ میں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد احتجاجی مظاہرین نے احتجاج ختم کردی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں