0

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کا دھمتوڑ بائی پاس سے متعلق اجلاس

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد د طارق سلام مروت نے ایف ڈبلیو او، نیسپاک کو پراجیکٹ کے باقی ماندہ کام جس میں باڑ کی تنصیب، سائن بورڈز  کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شہریوں کو سفر کے دوران ہر ممکن سہولیات کو یقینی بنانے کے حوالے سے اقدامات کو حتمی شکل دی جائے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ریسٹ ایریا پر کام کی رفتار کو تیز کرنے انٹرنس اور اگزٹ پر کام کو مکمل کرنے کے حوالے سے بھی ہدایت کی۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے اپنے دفتر میں دھمتوڑ بائی پاس سے متعلق اجلاس کی صدارت  کر تے ہو ئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد جبریل رضا، نمائندہ ایف ڈبلیو او، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آبادثقلین سلیم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-ریونیو سید آصف اقبال، ایگزیکٹو انجینئر ہائی وے سی اینڈ ڈبلیو، ریزیڈنٹ انجینئر نیسپاک، ٹی او آر ٹی ایم اے حویلیاں، ایبٹ آباد، تحصیلدار لینڈ ایکوزیشن ایبٹ آباد اور دیگر افسران نے شرکت کی۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی زیرصدارت خیبر پختونخواہ سٹی امپرومنٹ پراجیکٹ کے حوالے سے اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں خیبر پختونخواہ سٹی امپرومنٹ پراجیکٹ کے حوالے سے امور زیر بحث آئے۔ اجلاس میں اولڈ مارکیٹ شیروان فیملی پارک، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، مارکیٹ کی بہتری، آرائش پیدل چلنے کے راستوں کے حوالے سے امور زیر  بحث آئے۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے امور زیر بحث آئے جس کے لیے پی ایم یو انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی سے این او سی حاصل کرے گی۔ اسکے علاوہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سید آصف اقبال کو قبض الوصول کے حوالے سے ہدایات جاری کیں جس کے تحت لوگوں کو جلد از جلد  ادائیگی کا حصول یقینی بنایا جائے۔  ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سید آصف اقبال کو چھونا واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی توسیع کے لیے پرائیوٹ پراپرٹی  اونرز کے بات چیت کی ہدایات جاری کیں۔اجلاس میں ڈائریکٹر کمپلائنس عامر عالم خان کے پی سٹی امپرومنٹ پراجیکٹ، عامر عالم خان ڈائریکٹر ٹیکنیکل، فیصل انور پی سی، شاہ جہاں لینڈ ایکوزیشن کولیکٹر کے پی سپ، آصف اقبال ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، احسان احسن اے سی ہیڈ کواٹر،  جاوید عباسی ایکٹنگ سی ای او، سید ابراہیم شاہ اے ایم پراجیکٹس ریونیو سٹاف اور دیگر افسران نے شرکت کی

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں