0

درہ آدم خیل ، 3 روزہ کلچرل، سپورٹس اینڈ ٹورازم فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح کردیا

درہ آدم خیل (مانند نیوز ڈیسک) تحصیل میئر درہ آدم خیل شاہد بلال آفریدی نے ایک رنگارنگ تقریب میں خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام ریجنل سپورٹس آفس کوہاٹ کے اشتراک سے قبائلی تحصیل درہ آدم خیل کے اولس خان پارک میں 3 روزہ کلچرل، سپورٹس اینڈ ٹورازم فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔اس موقع پر عمائدین علاقہ، مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کی کثیر تعداد اور متعلقہ حکام موجود تھے روایتی ثقافتی سرگرمیوں اور سپورٹس ایونٹس کے علاوہ مقامی طور پر تیار کردہ اسلحہ سازی، مشہور روایتی پکوان، فروٹ اور دستکاری کے سٹالز بھی لگائے گئے تھے۔اسی طرح گھوڑ دوڑ،کارٹ ریس، ہائیکنگ،مقامی میوزک، مشاعرہ، بچوں کا موج میلہ، اوجھل ہونے والے ثقافتی کھیل اور پالتو جانوروں کی نمائش بھی فیسٹیول کا حصہ ہیں۔فیسٹیول کی اختتامی تقریب آج منعقد ہوگی۔تحصیل میئر نے درہ آدم خیل میں اس اہم ایونٹ کو حوصلہ افزا اور خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ایک طرف مقامی لوگوں کو تفریح کے مواقع فراہم ہوں گے تو دوسری طرف قومی اور بین الاقوامی سطح پر علاقے کا سافٹ امیج بھی اجاگر ہو گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں