0

پشاور،کسی کے ساتھ برے تعلقات نہیں چاہتے لیکن غلام بھی قبول نہیں ہے،عمران خان

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کسی کے ساتھ برے تعلقات نہیں چاہتے لیکن غلام بھی قبول نہیں ہے۔شریف اور زرداری دورمیں 400 ڈرون حملے کئے گئے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے 80 ہزار لوگ مارے گئے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا 100 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا۔ دہشت گرد کے باعث سرمایہ کارچلے گئے۔ روپے کی قدرگری، کیا کسی ملک نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ساتھ دینے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔مدینہ میں نعرے لگے تو ہمارا کیا قصور تھا۔ ہم نے اس رات شب دعا کی تھی۔مدینے میں نعرے لگے اور ایف آئی آر ہم پرکاٹی گئی۔ان خیالا ت کا اظہار سابق وزیراعظم وپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پشاورمیں وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں سب حکومتیں کرپشن کے الزامات کے تحت گئیں۔ ہماری پہلی حکومت ہے جس پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں۔ جو مراسلہ امریکا سے آیا اس میں واضح طور پر دھمکی دی گئی ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ ایک سازش کے تحت پی ٹی آئی کی حکومت گرائی گئی۔ ملک میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ کوئی حکومت گرائی گئی اور لوگ سڑکوں پر نکلے ورنہ پہلے تو مٹھائی بانٹا کرتے تھے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں کسی سے کوئی جنگ نہیں چاہتا۔ ہم کسی کے ساتھ برے تعلقات نہیں چاہتے لیکن کسی کی غلامی بھی نہیں چاہتے۔ میں نے امریکا کو کہا تھا کہ دوستی سب سے کریں گے۔ امن میں ساتھ ہوں گے لیکن جنگ میں ساتھ نہیں ہوں گے۔عمران خان نے کہا کہ میرا دور حکومت صرف ساڑھے3سال چلا ہے۔ 62 سال پاکستان فوجی آمروں اور2 خاندانوں کے ہاتھوں میں چلا ہے۔ شہباز شریف کو دوبارہ حکومت میں غلامی کے لیے لایا گیا ہے۔ یہ عوام کیلئے نہیں کسی اور کو خوش کرنے کیلئے فیصلے کرتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ الیکشن کرانے سے آپ ڈرتے ہیں۔عوام میں آپ نہیں جا سکتے کیونکہ چور اور غدار کے نعرے لگتے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں