0

جمرودمیں تاریخی عشائیہ کا اہتمام جسمیں ایک نجی سکول کے کلاس فلوز 23سال بعد اکٹھے ہوئے

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبر کی تحصیل جمرودمیں واقع غزالی پبلک سکول کے میٹرک کے ساتھی امتحان دینے کے23سال بعدمحمد شعیب خان نامی کلاس فلوکی کوششوں سے اکھٹے ہوئے او ر اس خو شی کے حوالے سے روزی جان نامی کلاس فلو کے حجرہ میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر دوستوں میں شعیب خان، حاجی قسمت خان، مجیب خان، معاذ آفریدی،حیدرزمان، عابد، نعمان،نواب شیر،سمیع اللہ، مشرف،کامران خان،روزی جان،اقبال خان، سعیدخان، امانت علی،عبدالوہاب، زبیرخان،محب اللہ،ارشدخان، پائیدار،کمال، پیرزادہ، جمشید، بشیر،انعام، عدنان،احمدعلی،خالدخان،کریم،کلیم،حفیظ اللہ،حمیداللہ، عثمان خان،حفیظ الرحمان،آخترشیر، طاہر اورسجاد سمیت سب موجود تھے جنہو ں نے غزالی پبلک سکول جمرود سے 1999میں میٹرک کا امتحان دینے اور پاس کرنے کے بعد ایک دوسرے سے بچھڑ گئے تھے اور مختلف کالجوں اور بعض باہر مختلف ممالک میں چلے گئے اور اس طرح زیادہ تردوستوں کا ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ منقطع ہوگیا 23سال بعدمحمدشعب نے محسوس کیا کہ کیوں نہ سب دوستوں کو اکٹھا کیا جائے جس کے لئے انہوں نے ایک واٹس ایپ گروپ بنایا اور اسطرح اس کے زریعے سب دوستوں کے نمبرز اکھٹا کئے اور پھر ایک ساتھ بیٹھانے کیلئے ا نہوں نے عشائیہ کا اہتمام کیا۔اتنا عرصہ گزرنے کی وجہ سے کئی دوستوں کی چہروں میں بہت زیادہ تبدیلی آنے کے باعث پہلے تو پہنچان بھی نہ سکے او ر اپنا تعارف کرنے کے بعد ایک دوسرے کو پہچان گئے برسوں بعد ایک دوسرے کو دیکھ کر سب دوستوں کی چہروں پر خوشی کے اثرات نمایاں نظر آرہے تھے اور کئی دوست بار بار ایک کو دوسرے کے گلے مل رہے تھے اور ایسا لگ رہا تھا جیسے عید کا دن ہو۔ کچھ دوستوں نے سکول وقت کی بچپن کی یادیں تازہ کیں اور بعض دوستوں کی مذاق اور شرارتوں کو یاد کرنے سے جولطف آندوز ہوئے وہ پہلے کبھی نہیں ہوئے تھے۔ا س کے بعد کچھ دوستوں نے اس دوستانہ پروگرام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کا کرم ہے کہ اتنے عرصہ گزرنے کے باوجود ہم سب دوست دوبارہ اکھٹے ہوئے، گپ شپ لگائی اور ایک ساتھ بیٹھ کر کھانا نصیب ہوا۔انہوں نے کہا کہ اس کٹھن اور مشکل حالات میں اکھٹے ہوکر جو خوشی ہوئی وہ بے مثال ہیں اور یہ امن کا پیغام بھی دیتی ہیں اس موقع پر سب دوستوں نے ایک فیصلہ بھی کیا کہ جب تک زندگی ہیں اپنی دوستی کو ہمیشہ قائم ودائم رکھنے کے لئے ہر ماہ مختلف جگہ پر دوستانہ میٹنگ کرینگے تاکہ اسطرح ایک دوسرے کے احوال سے باخبرہونے کے لئے یہ رابطہ برقرارہو۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں