0

ما نسہر ہ میں وفا قی محتسب اعجاز احمد قریشی کی پہلی کھلی کچہر ی

 ما نسہرہ (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے کہا ہے لوگوں کے با ہمی تنا زعات کے مفت حل کے لئے پا ئلٹ پرا جیکٹ شر وع کر رہے ہیں۔سوات اور فا ٹا میں بھی جلد وفاقی محتسب کے علا قا ئی دفا تر قا ئم کئے جا رہے ہیں۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے ڈسٹرکٹ کو نسل ہا ل ما نسہرہ میں لگائی گئی کھلی کچہری میں عوا م کی طر ف سے پیش کئے کے مسا ئل اور سوا لا ت کا جوا ب دیتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام النا س کے مسا ئل فو ری حل کر نے کے لئے کھلی کچہر یوں کا سلسلہ شر وع کیا ہے۔اس مقصد کے لئے میں نے سب سے پہلے ما نسہر ہ میں کھلی کچہر ی لگا نے کا فیصلہ اس لئے کیا ہے کہ اس علا قہ کی اپنی ایک اہمیت ہے یہا ں کے غر یب لوگ دور دراز کا سفر کر کے اسلا م آباد نہیں جاسکتے۔ انہوں نے کہا کہ عام لو گوں کے مسا ئل حل کر نے کے لئے اس طر ح کی کھلی کچہر یاں ملک کے دیگر علا قوں میں بھی لگا ئی جا ئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پا کستان کے چاروں صو با ئی ہیڈ کوا رٹر ز کے ساتھ ساتھ پا کستان کے بڑ ے شہر وں میں وفاقی محتسب کے پند رہ علا قا ئی دفا تر کام کر رہے ہیں۔جہاں چوبیس گھنٹے دن رات وفاقی اداروں کے خلاف شکا یات داخل کی جا سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوات اور فا ٹا میں بہت جلد وفاقی محتسب کے علا قا ئی دفا تر قا ئم کئے جا رہے ہیں تاکہ لوگوں کو ان کے گھر کے قر یب انصاف فرا ہم کیا جا سکے۔۔کھلی کچہر ی میں عام شہر یوں کے علا وہ وفاقی حکو مت کے اداروں جیسے پیسکو، سو ئی گیس، نا درا وغیر ہ کے علا قا ئی سر برا ہان، وفاقی محتسب ایبٹ آبادعلا قا ئی دفتر کے اعلیٰ افسران اور ضلعی انتظا میہ کے افسران نے بڑ ی تعداد میں شر کت کی۔ وفاقی محتسب نے کہا کہ ہزا رہ میں وفاقی محتسب کے علا قا ئی دفتر میں چار ایڈ وائزر اور انو سٹی گیشن افسران مستعد ی کے ساتھ عام لوگوں کو انصا ف فرا ہم کر رہے ہیں۔ وفاقی محتسب نے کہا کہ انہوں نے قا نون کے مطا بق روایتی طر یق کار کے ساتھ ساتھ کھلی کچہر یوں اور وفاقی حکو مت کے اداروں کے اچا نک معا ئنے بھی شر وع کئے ہیں جہاں ہما رے افسران مو قع پر جا کر ان اداروں کے خلا ف جن کے با رے میں شکا یات کی تعداد زیا دہ ہے وہاں عام لوگوں کی شکا یات کا ازالہ کر نے کے ساتھ ساتھ ان کے نظام کے طر یق کار میں خرا بیوں کو دور کر نے کے لئے تجا ویز بھی پیش کر تے ہیں اور یہ رپو رٹیں متعلقہ اداروں کے سر برا ہوں کو بھیجی جا تی ہیں تا کہ ان کو تا ہیوں کا مستقل میں تدراک کیا جا سکے۔وفاقی محتسب نے بتا یا کہ ہما را قا نون ہمیں اس بات کی اجا زت دیتا ہے کہ لو گوں کے با ہمی تنا زعات غیر رسمی طور پر حل کرا نے میں کر دار ادا کر یں چنا نچہ ہم نے عام لوگوں کے ایسے باہمی تنا زعات حل کر نے کے لئے جو ہما رے دائر ہ کار میں نہیں آ تے ”تنا زعات کے غیر رسمی حل“Informal Resolution of Disputes (IRD) کے نام سے ایک پائلٹ پرا جیکٹ شر وع کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت ہما رے ایڈ وائزر فر یقین کی رضا مند ی سے ان کے تنا زعات مصا لحا تی انداز میں مفت حل کر نے کی کو شش کریں گے، جس کے لئے نہ وکیل کی ضرورت ہے اور نہ ہی کو ئی فیس ہے۔یہ سہو لت وفاقی محتسب کے تمام علا قا ئی دفا تر میں بھی میسر ہو گی۔ وفاقی محتسب نے بتا یا کہ ان کے ادارے نے 2021 ء کے دوران ایک لاکھ چھ ہزار سے زائد شکا یات کے فیصلے کئے جب کہ 2022 ء میں آ نے والی شکا یات میں تیس فیصد اضا فہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب میں ہر شکا یت کا فیصلہ ساٹھ دن کے اندر کر دیا جا تا ہے۔ کھلی کچہری میں پر سب سے زیادہ شکایات(محکمہ قومی شاہرات) نیشنل ہائی وے اتھارٹی، (قراقرم ہائی)، محکمہ برقیات، نادرا کے حوالے سے سامنے جبکہ پاسپورٹ آفس،محکمہ صحت مانسہرہ اور ملک سے باہر جانے والوں کے لئے پروٹیکٹر وغیرہ کے مسائل بھی سامنے آئے۔شکایت کنندگان نے کہا کہ ہزارہ میں قراقرم ہائی وے خستہ حالی کا شکار ہے، ہزارہ میں پہلے ہی زیادہ ٹول پلازہ ہیں مذید نہ بنایا جائے،محکمہ برقیات اوور بلنگ،طویل لوڈشیڈنگ،بغیر ریڈنگ کے بل،بل تقسیم کرنے کا غلط طریقہ کارماہ کی آخری تاریخوں میں اور چند دن قبل بل بھیجنا۔نادرا آفس سے فارم ب کا حصول اور دیگر مسائل کی وجہ سے عوام پریشان ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں