0

دہ حق آواز کا اجلاس، صوابی اور کے پی کے لیے بجلی رائلٹی اور دیگر مسائل کے بارے میں بڑے فیصلے

صوابی (مانند نیوز ڈیسک) دہ حق آواز کا اجلاس ۔ صوابی اور کے پی کے لیے بجلی رائلٹی اور دیگر مسائل کے بارے میں بڑے فیصلے۔ ضلعی انتظامیہ سے کل ملاقات۔ ایک ہفتے میں فعال سماجی تنظیموں کے اجلاس کا فیصلہ۔ آل پارٹیز کانفرنس بھی بلائی جایے گی۔ اجلاس میں ڈی سی صوابی کے عوام کش روئیے کی مذمت۔۔ تفصیلات کے مطابق دہ حق آواز کا اجلاس صوابی کے مرکزی دفتر میں زیر صدارت احسان الحق بام خیلوی ہوا جس میں دہ حق آواز کے مرکزی عہدیداروں حاجی اسرارِ خان۔ روشن خان۔ عمر صوابی وال۔ گوہر خان شاہ منصور۔ شیر رحمان۔ فقیر حسین۔ کامران خان خورو۔ نور رحمان بازارگی لیاقت خان۔ ۔ رحمت اللہ آف ٹوپی اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں دہ حق آواز کے واپڈا کے عوام کے ساتھ ہونے والے ظلم ۔ صوابی اور کے پی کے کے لیے تربیلا ڈیم کی رائلٹی۔ واپڈا کے ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف نئی حکمت عملی اور عملی اقدامات پر غور و حوض کر کے فیصلہ کیا گیا کہ صوابی کے عوام کے آئینی اور قانونی حقوق کے حصول اور بازیابی کے لیے دہ حق آواز کی جاری تحریک میں تیزی لانے کےلئیےاگلے ہفتے میں اتوار کے روز ضلع بھر کے تمام فعال غیر سرکاری تنظیموں کی میٹنگ کی جائے گی جب کہ اس کے بعد دہ حق آواز کی سرپرستی میں تمام سیاسی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کی جائے گی اور دہ حق آواز کے تربیلا پاؤرہاؤس کے سامنے دھرنے پر ان سے تعاون مانگا جائے گا یاد رہے کہ دہ حق آواز کے زیر اہتمام واپڈا کے عوام کے ساتھ ہونے والے ظلم کے خلاف کئی احتجاج ہو چکے ہیں اور اگلے مرحلے کے لیے دہ حق آواز نے تربیلا پاؤرہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان کیا تھا اب اس کو عملی جامہ پہنانے کی منصوبہ بندی کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دہ حق آواز کے صدر احسان الحق بام خیلوی نے کہا کہ دہ حق آواز کا منشور عوام کی بے لوث خدمت کے ذریعے اللہ تعالی کی رضا کا حصول ہےہم ہر سیکٹر میں عوام کو ریلیف دینے کے ساتھ ساتھ عوام کے ساتھ واپڈا۔ پولیس۔ پٹوارکے ہر ظلم کے خلاف عملی جد و جہد کرتے رہے ہیں ہم واپڈا کا قبلہ درست کرنے کےلیے کئی احتجاجی مارچ کر چکے صوابی اور کے پی کے عوام کے تربیلا رائلٹی سے بجلی بلوں میں رعایت حاصل کرنے کے لئے ہم نے تربیلا پاؤرہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا جس پر اب عمل کرنے کا فیصلہ کن وقت آ پہنچا ہےجس کے لیے ہم تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینگے۔ انہوں نے بتایا کہ واپڈا کے خلاف سابقہ احتجاج کے بعد ڈی سی صوابی اور اے ڈی سی قیصر خان نے وعدہ کیا تھا کہ صوابی واپڈا کے افسران کی دہ حق آواز کے لیڈرشپ کے ساتھ میٹنگ کی جائے گی لیکن اب انتظامیہ اپنے وعدوں سے مکر گئی ہے ہم ایک بار پھر ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عوام کی وسیع تر مفاد میں دہ حق آواز کے ساتھ ہونے والے وعدے کا پاس کرے ورنہ ہم قانون کے اندر رہتے ہوئے ڈی سی صوابی کے عوام کش روئیے کے خلاف بھی بھرپور احتجاج کرینگے۔ دہ حق آواز کی میٹنگ میں دہ حق آواز کی کابینہ میں توسیع کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں