0

سابق وزیراعظم عمران خان بروز جمعرات شانگلہ بشام میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے

الپوری (مانند نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان آج بروز جمعرات شانگلہ بشا م میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے،ان کے دورہ شانگلہ کے موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان،پی ٹی آئی کے صوبائی صدر پرویز خٹک ودیگر پارٹی رہنماء بھی ان کے ہمراہ ہونگے۔اس حوالے سے صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی نے گزشتہ تین دنوں سے شانگلہ کے مختلف علاقوں میں کارکنوں اور علاقائی کنونشن میں جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے پروگرامات کررہے ہیں۔بشام گراؤنڈ میں پی ٹی آئی کے جلسے سے  سابق صوبائی مشیر سیاحت حاجی عبدالمنیم،چیئرمین تحصیل بشام حاجی سدید الرحمن،چیئرمین تحصیل الپوری وقار احمدودیگر ضلعی و مقامی رہنماء سرگرم ہیں۔۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں