0

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے سٹی کونسل بابوزئی سوات میئر شاہد علی کی ملاقات

سوات ( مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے سٹی کونسل بابوزئی سوات میئر شاہد علی کی ملاقات، تحصیل بابوزئی کی ترقی کے پلان پرعملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے وزیراعلیٰ اور میئرشاہدعلی میں اتفاق ہوا، تحصیل بابوزئی میں ترقی کا سفر مزید تیز کرنے اورعوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے وزیراعلیٰ محمودخان کی طرف سے شاہدعلی کو بھرپور یقین دہانی کرائی گئی ، تحصیل بابوزئی کے میئر شاہدعلی خان نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کے دوران عوامی مسائل اورترقی کے لئے پلان بارے آگاہ کردیا، وزیراعلیٰ محمودخان کا تحصیل بابوزئی اورمینگورہ سٹی کوماڈل بنانے کاعزم، تفصیلات کے مطابق سٹی کونسل بابوزئی کے میئر شاہدعلی خان نے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاورمیں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمودخان سے تفصیلی ملاقات کی، شاہدعلی خان نے وزیراعلیٰ محمودخان کو تحصیل بابوزئی میں ترقی کاسفرجاری رکھنے بارے اپنے حکمت عملی سے آگاہ کیا، دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیاکہ تحصیل بابوزئی کے ترقی اورلوگوں کی خوشحالی کے پلان پرعملدرآمد کو یقینی بنایاجائیگا، ملاقات کے دوران تحصیل بابوزئی میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور ترقی کاسفر مزید تیز کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی، وزیراعلیٰ محمودخان نے میئرشاہدعلی خان کو تحصیل بابوزئی کی ترقی اورخوشحالی کے لئے مزید اقدامات اٹھانے اورعلاقے کے لوگوں کو درپیش مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی جس پر میئرشاہدعلی خان نے وزیراعلیٰ محمودخان کاشکریہ اداکیا اوان کی تعمیری اورعوام دوست سوچ پراُنہیں خراج تحسین پیش کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں