0

پی ٹی آئی نے شانگلہ میں پلاسٹک پائپ پر سیاست کرنے والوں کو دفن کردیا، شوکت یوسفزئی

    الپوری (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ شانگلہ کے عوام اب بیدار ہوچکے ہیں،پی ٹی آئی نے شانگلہ میں پلاسٹک پائپ پر سیاست کرنے والوں کو دفن کردیا ہے اور ان کی سیاست کا خاتمہ ہوچکا ہیں۔عوام عمران خان کے ساتھ ہیں اور پی ٹی آئی کی لیڈرشپ پر یقین رکھتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے بدھ کے روزبشام اور کوزکانا میں ویلج چیئرمینز کی پی ٹی آئی میں شمولیتی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔شوکت یوسف زئی نے مختلف علاقوں میں عمران خان کے آج ہونے والے جلسے کیلئے کمپین چلائی اور عوام سے جلسے میں شرکت کیلئے اپیل کی۔کوزکانا کے شمولیتی تقریب سے سابق صوبائی مشیر سیاحت حاجی عبدالمنیم،چیئرمین تحصیل بشام حاجی سدید الرحمن،چیئرمین تحصیل الپوری وقار احمد نے بھی خطاب کیا۔بشام میں ویلج کونسل بوٹیال کے چیئرمین زاہدعلی اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت جبکہ کوزکانا میں ویلج کونسل کوز کانا کے چیئرمین خیرالافسرنے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا اور شوکت یوسف زئی کی شانگلہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی اقدامات کو سراہتے ہوئے انھیں محسن شانگلہ قرار دیا۔صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی و دیگر رہنماؤں نے تحریک انصاف میں نئے شامل ہونے والے افراد کو پارٹی کیپ پہنائے اور ان کے مطالبات پر بوٹیال اور کوزکانا میں سکول،پانی اور سڑکوں سمیت دیگر منصوبوں کا اعلان کیا جو آئندہ آئی ڈی پی میں شامل کیا جائے گا۔شمولیتی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے شوکت یوسف زئی نے کہا کہ شانگلہ کے عوام میں اب شعور ابھررہا ہیں اور یہاں کی پلاسٹک کی سیاست کا خاتمہ کیا۔کارکردگی کی بنیاد پر شانگلہ بھرمیں بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کی اور یہاں قابض ٹولے کو بدترین شکست سے دوچار کیاجس سے ثابت ہوتا ہے کہ شانگلہ کے عوام حقیقی تبدیلی اور یہاں ہونے والے حکومت اقدامات سے مطمئن ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں