0

چترال میں دوسرا ڈپٹی کمشنر ویٹرن فٹ بال ٹورنمنٹ اختتام پذیر ہوا

چترال (مانند نیوز ڈیسک) چترال میں دوسرا ڈپٹی کمشنر ویٹرن فٹ بال ٹورنمنٹ احتتام پذیر ہوا۔ اس ٹورنمنٹ میں دس ٹیموں نے حصہ لیا جو بزرگ کھلاڑیوں پر مشتمل تھے۔ فائنل میچ میں چمرکن ٹیم نے جنگ بازار بروز ٹیم کو چار کے مقابلے میں پانچ گولوں سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔احتتامی تقریبات میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس انور اکبر مہمان حصوصی تھے جہوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائیریکٹر امیر زیب، گورنمنٹ سینٹل ماڈل ہائی سکول کے پرنسپل فضل سبحان، ڈسٹرکٹ اٹارنی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ بزرگ کھلاڑیوں کے اس ٹورنمنٹ منعقد کرانے پر کھلاڑیوں نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر امیر زیب کا شکریہ ادا کیا۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر  امیر زیب کا کہنا ہے کہ وہ جوانوں کے ساتھ ساتھ بزرگ کھلاڑیوں کو بھی ایسے مواقع فراہم کریں گے جس کے ذریعے وہ صحت مند رہے۔ADC انور اکبر نے اسے نہایت سراہا اور یقین دہائی کرائی کہ وہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ہر ممکن کوشش کرتے رہیں گے۔ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور سرپرست اعلےٰ حسین احمد نے کہا  ضلعی بجٹ میں پانچ فی صد سپورٹس کیلئے محتص ہے مگر 2016 سے لیکر آج تک یہ فنڈ ہمیں نہیں ملتا جس کی تحقیقات ہونا چاہئے۔ بزرگ کھلاڑیوں کے اس ٹورنمنٹ کو دیکھنے کیلئے کثیر تعداد میں تماشائی میدان میں موجود تھے جبکہ کھلاڑیوں کے خون گرمانے کیلئے میوزک پارٹی ڈھولک اور سرنائی بجاتے رہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں