0

پارچنار ،علی ٹرسٹ یتیم خانے کے زیر اہتمام سائنس اینڈ آرٹس نمائش کا انعقاد

پارچنار (مانند نیوز ڈیسک) آج علی ٹرسٹ صفحہ یتیم خانہ علی ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایک سائنس اینڈ آرٹس نمائش کا اہتمام کیا گیا۔جس میں اسٹینیٹ  ڈایریکڑ انڈسٹریز فہیم اللہ نے بھی شرکت کی۔نمائش میں علی ٹرسٹ کے طلباء اور طالبات نے سائنس کے مختلف ماڈلز  آرکٹکچر اور میکنیکل انجینئر نگ کے پراجیکٹ پر روشنی ڈالی۔طالبات نے بھی اس نمائش میں ماحولیاتی تبدیلی اور موسمی تغیرات کے حوالے سے اپنے پراجیکٹ پیش کئے۔نمائش میں موجودہ شرکاء نے علی ٹرسٹ کے طلباء اور طالبات کے ان کام کو سراہا۔اور انکے استاتذہ کو اس کاوش پر خراج تحسین پیش کیا۔شرکاء اور مہمان حصوصی اسٹینٹ ڈائریکڑ انڈسٹریز فہیم اللہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ضلع کرم کے تمام مخیر حضرات ان بچوں کی روشن مستقبل اور کامیابی کے لئے اپنے عطیات صدقات خیرات کے ذریعے علی ٹرسٹ صفحہ یتیم خانے کا مددجاری رکھے۔تاکہ ان یتیم بچوں کا مستقبل روشن اور زندگی کامیابی سے ہمکنار ہو سکے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں