0

امریکی صدر کی کانگریس سے اسلحہ کے خلاف سخت قوانین کی اپیل

واشنگٹن (مانند نیوز ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن نے اسلحہ کے خلاف سخت قوانین کی اپیل کر دی۔امریکی صدر نے کانگریس سے اسلحہ قوانین پر ڈیڈ لاک ختم کرنے کی اپیل کی۔ صدر جوبائیڈن نے مہلک ہتھیاروں پر پابندی، پس منظر کی جانچ کے سخت قوانین اور اسلحہ خریدار کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر کے قانون کی ضرورت پر زور دیا۔صدر بائیڈن نے بندوق کے قوانین کے خلاف ریپبلکن مزاحمت کو “غیر معقول” قرار دیدیا۔ انہوں نے کہا جن بچوں کو ہم نے فائرنگ کے واقعات میں کھو دیا ہے ان کی خاطر ہمیں گن قوانین میں تبدیلی لانا ہو گی۔امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں ہونے والی فائرنگ سے 22لوگ ہلاک ہوئے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق 18سالہ ملزم ایک پستول اور رائفل سے ایلیمنٹری اسکول میں داخل ہوا اور فائرنگ کرنا شروع کی جس کے نتیجے میں 19کمسن بچے اورایک ٹیچر سمیت 22 افراد ہلاک ہو گئے۔فائرنگ کا ایک دوسرا واقعہ امریکی ریاست اوکلاہوما کے اسپتال میں پیش آیا جس میں 4افراد ہلاک ہوئے۔ اوکلاہوما سٹی سے تقریبا 160کلومیٹر شمال مشرق میں واقع شہر تلسا کے ایک میڈیکل سنٹر میں پیش آنے والے اس واقعے میں ملوث شخص ایک رائفل اور ہینڈ گن سے مسلح تھا۔ اس شخص نے چار افراد کو قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مار دی تھی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں