0

مسئلہ کشمیر حل تک خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا، شہباز شریف

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ مسائل بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں، جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا، خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا،معاشرے کے کمزور طبقے کی سبسڈی کے ذریعے مدد کررہے ہیں۔ہم چھوٹی مدت کے منصوبے شروع کرنا چاہتے ہیں۔ترک سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ دوطرفہ تعلقات کومزید مستحکم کرنا چاپتے ہیں، پاک ترک دوستی دہائیوں پر محیط ہے،ترکی کے دوست ہمارے دوست، ترکی کے دشمن ہمارے دشمن ہیں،ہم پاکستان میں متبادل توانائی کے منصوبے شروع کر رہے ہیں، پن بجلی کے منصوبوں کو اہمیت دے رہے ہیں،۔جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا، خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا، ہمسایہ ممالک کے ساتھ مسائل بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں، سی پیک، ون بیلٹ روڈ خطے کی ترقی کا اہم پروجیکٹ ہے، پاکستان،چین اور ترکی ون بیلٹ منصوبے میں شراکت داری سے اہم کامیابیاں حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترک صدر کے ساتھ بات چیت انتہائی مثبت رہی، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ پارلیمنٹ میں ووٹ کے ذریعے حکومت تبدیل ہوئی،پاکستان میں حکومت کی تبدیلی آئین اور قانون کے مطابق ہوئی،شہبازشریف نے کہا ہم پٹرول کی قیمت بڑھائیں گے لیکن سبسڈی بھی دے رہے ہیں۔معاشرے کے کمزور طبقے کی سبسڈی کے ذریعے مدد کررہے ہیں۔ہم چھوٹی مدت کے منصوبے شروع کرنا چاہتے ہیں، یوکرین مسئلے کا حل بھی بات چیت سے ہی ممکن ہے، گزشتہ 60 سال سے اسرائیلی فورسز فلسطینیوں پر ظلم روا رکھے ہوئے ہیں، کشمیریوں اور فلسطینیوں کے حقوق کی جدوجہد میں انکے ساتھ کھڑے ہیں، جب تک کشمیریوں اور فلسطینیوں کو حقوق نہیں مل جاتے، خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں، دنیا میں اس وقت تک امن قائم نہیں ہوسکتا جب تک کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ حل نہیں ہوجاتا، مسلمانان برصغیر نے روز اول سے ہی تحریک خلافت کی حمایت کی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں