0

15جون تک قوم انتظار کرے یہ خود سڑکوں پر آئے گی، شیخ رشید

راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 16پاور پلانٹ بند اور16گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے اور لوگ گرمی سے مر رہے ہیں۔ 60فیصد تجارتی خسارہ بڑھ گیا ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر 9ارب ڈالرز رہ گئے ہیں۔ بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے بھی ہمارا درجہ منفی کردیا ہے۔ ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے جمعہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پہلے معیشت ڈیفالٹ ہوتی ہے اس کے بعد ملک ڈیفالٹ ہوتا ہے۔ ایک ہفتے میں پیٹرول60روپے فی لیٹر بڑھ گیا ہے اور بجلی 8روپے فی یونٹ بڑھا دی گئی ہے اور چینی 100روپے فی کلو پہنچ گئی ہے، 15جون تک قوم انتظار کرے یہ خود سڑکوں پر آئے گی۔ انہوں نے کہا ہے ایم کیوایم کو مبارک ہو میئر اور گورنر ان کے لگ گئے ہیں اور ان کے دفاتر بھی ان کو مل گئے ہیں اور باپ بھی اپنا حقیقی سیاسی باپ ڈوھنڈ رہی ہے، ملک معاشی بحران کی طرف جارہا ہے اور سیاست دان ٹی وی ٹی وی کھیل رہے ہیں، جون کا مہینہ سیاسی طور پر فیصلہ ہو گایا غریب معاشی طور پر مر جائے گا یا امپورٹڈ حکومت سیاسی طور پر مر جائے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں