0

ریسکیو 1122 کوہاٹ نے ماہ مئی 2022 میں کی گئی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

کوہاٹ (مانند نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جواد خان خلیل کی سربراہی میں ضلع کوہاٹ ریسکیو 1122 نے 377 مختلف قسم کے حادثات میں بروقت رسپانس کرتے ہوئے عوام کو ایمرجنسی کے دوران سہولیات فراہم کیں ہیں، ریسکیو 1122 کوہاٹ کو مجموعی طور پر 13477 کالز موصول ہوئی جن میں 9226 غیر ضروری اور فیک کالز جبکہ 3874 انفارمیشن پر مبنی کالیں تھی اس دوران ریسکیو 1122 نے 377 مختلف قسم کے ایمرجینسز کی جس میں 235 میڈیکل،75 روڈ ٹریفک حادثات،34 آگ لگنے،29 مختلف قسم کے ریکورریز، 04 گولی لگنے کے واقعات شامل ہیں۔جس میں مجموعی طور پر 377 مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بحفاظت ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 08 افراد موقع پر ہی جانبحق ہوے تھے۔ ریسکیو 1122 کوہاٹ نے ٹوٹل 385 کے قریب افراد کو ریسکیو سروس فراہم کی۔ڈی ای او کوہاٹ جواد خان خلیل نے مزید بتایا کے انشائاللہ ریسکیو1122 کے خدمات کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا اور ضلع کوہاٹ کے عوام کو تمام ایمرجنسی سہولیات فراہمی یقینی بنائیں گے انہوں نے کہا  کے عوام ایمرجنسی کے دوران ریسکیو 1122 کا ساتھ دیں اور فیک اور غیر ضروری کالز سے پرہیز کیا جائے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں