0

نوشہرہ کلاں پولیس نے نظام پور کے علاقے سے ملنے والی جلی ہوئی لاش کے قتل کا معمہ حل کر دیا

پبی (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ نوشہرہ کلاں پولیس نے نظام پور کے علاقے سے ملنے والی جلی ہوئی لاش کے قتل کا معمہ حل کر دیا۔سفاک قاتلہ بیوی نے آشنا کیساتھ ملکر قتل کیاجرم چھپانے کیلئے لاش کو جلا کر پھنک دیاتھا۔دونوں ملزمان دھر لیے گئے18-05-2022 کو مسماۃ آسیہ زوجہ برکت علی ساکن مانکی نے چو کی طارق آباد میں اپنے شوہر کے گمشدگی کی رپورٹ درج کی۔ہدایت شاہ خان ایس ایچ اونوشہرہ کلاں کی سربراہی میں فیاض خان اے ایس آئی نے برکت علی کی تلاش شروع کر دی۔مختلف ذرائع سے معلومات حاصل کی گئی۔برکت علی کے دوستوں اور رشتہ داروں کو شامل تفتیش کیا گیا۔دوران تفتیش پولیس کو برکت علی کے بیوی کے بیانات پر شک ہوا۔جس کو باقاعدہ طور پر شامل تفتیش کیا گیا۔دوران تفتیش ملزمہ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے سب اُگل دیا کہ شوہر(برکت علی) کو اُس نے آشنا نورزمان کیساتھ ملکر گھر کے اندر قتل کیا اور جرم چھپانے کے لییلاش کو نظام پور کے علاقے میں لے جاکر پٹرول چھڑک کر جلا دیا تھا۔ملزمہ نے کہا کہ نظامپور پولیس کو ملنے والی جلی لاش اُسکے شوہر کی تھی۔تفتیشی ٹیم نے فوری طور پر مختلف ٹیمیں تشکیل دیکر ملزم نورزمان ولد شیرزمان ساکن نظامپور کو بھی گرفتار کر لیا۔ملزمان کو تھانہ نوشہرہ کلاں منتقل کرکے مزید تفتیش جاری ہے

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں