0

ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی فنانسنگ فراہم کی جائے، شہباز شریف

 اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی فنانسنگ فراہم کی جائے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ماحولیات کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ماحولیات کے عالمی دن پر صرف ایک زمین تھیم رکھی گئی ہے۔تھیم موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے واضح مطالبہ ہے۔تھیم میں متحد ہوکر عالمی اقدام کرنے کا واضح مطالبہ کیا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ بہت اہم ہے کہ ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی فنانسنگ فراہم کی جائے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں