0

عمران نیازی کوعدالتی ضمانت ختم ہونے پران کی سکیورٹی گرفتار کرلے گی، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ عمران نیازی ملک میں ہنگامہ آرائی، فتنہ وفساد، افراتفری پھیلانے اوروفاق پرمسلح حملوں کے جرائم کے تحت درج دو درجن سے زائد مقدمات میں بطور ملزم نامزد ہے۔عدالتی ضمانت ختم ہونے پر قانون کے مطابق فراہم کی گئی یہی سکیورٹی عمران نیازی کو بڑی خوش اسلوبی سے گرفتار کرلے گی۔ان خیالات کااظہار رانا ثناء اللہ خاں نے اتوار کے روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی بنی گالہ واپسی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ رانا ثنا اللہ خاں کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کواسلام آباد واپسی پرخوش آمدید کہتے ہیں۔ قانون کے مطابق ان کوسکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔ ملک میں میں فساد فی العرض برپا کرنے والا وہ شخص جو اخلاقی اورجمہوری قدروں سے یکسرعاری ہو اوراپنے مخالفین کو کبھی غداراور یزیدکہہ کر پکارتا ہوا کس طرح ایک جمہوری معاشرے میں ایک سیاسی جماعت کا سربراہ ہوسکتا ہے؟ یہ پوری قوم کیلئے ایک لمحہ فکریہ ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں