0

چکدرہ اور تالاش بائی پاس پر کام تیز کیاجائے، کمشنر ملاکنڈ

لوئردیر (نمائندہ مانند) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ چکدرہ اور تالاش بائی پاس پر کام تیز کیاجائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع دیر پائین کے دورہ کے موقع پر سرکاری محکموں کے اہلکاروں کے ساتھ میٹنگ میں متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے ایگزیکٹیو انجینئر ہائی ویز کو چکدرہ اور تالاش بائی پاس پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی جبکہ پراجیکٹ ڈائریکٹر دیر یونیورسٹی کو پراجیکٹ جلد از جلد مکمل کرنے اور اس پر کام تیر کرنے کی احکامت جاری کئے۔ تیمرگرہ بیوٹیفیکیشن کے تحت جاری تمام پراجکٹس جلد مکمل کریں اور اس میں جدت لانے کے لئے جامع منصوبہ بندی کی جائے۔ ایگزیکٹیو انجینئر(بلڈنگ) کو ضلعی سیکٹریٹ کا پی سی ون تیار کرنے کی احکامات جاری کئے۔انہوں نے دیرپائین میں جاری تمام ترقیاتی سکیموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کی۔میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر دیر پائین کیپٹن ریٹائرڈ محمد زبیر خان نیازی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالولی خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اور تمام اسسٹنٹ کمشنرزبھی موجود تھے اور جاری ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں