0

ایبٹ آباد میں ثمر سپورٹس فیسٹیول کا آغاز

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) میں ثمر سپورٹس فیسٹیول کا آغاز رنگا رنگ تقریب کے ساتھ ہوگیا باقائدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر طارق سلام مروت اور سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود نے کیاتقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور جمناسٹک رسہ کشی جوڈو فٹبال کے مقابلے منعقد ہوئے جمناسٹک میں ایبٹ آباد وائٹ نے گرین کو جبکہ نواں شہر جمناسٹک اکیڈیمی نے ایبٹ آباد بلیو کو شکست دی جبکہ فٹبال میں ینگ ہزارہ زمیندار نے جدون ایف سی کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد ایک صفر سے شکست دی پہلے ہاف کے اختتام سے چند منٹ قبل ینگ ہزارہ زمیندار کے فاروسڈ نے گول بنا کر برتری حاصل کر لی جو کہ میچ کے آخر تک برقرار رہی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طاق سلام مروت کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا اور کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کے ذریعے سلامی پیش کی ڈپٹی کمشنر ایبٹآباد کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیاں فراہم کرنا گسی عبادت سے کم نہیں اور اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملکر مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کرا رہا ہے اورنوجوانوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہیں ہیں اورآیندہ بھی زیادہ سے زیادہ ایونٹ منعقد کئے جائیں گے اس موقع پر ریجنل سپورٹس آفیسر احمد زمان نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ایونٹس رپورٹس پیش کی ایونٹس 17 گیمز پر مشتمل ہے جس میں کراٹے بودو کان جوڈو تائیکوانڈو ریسلنگ کبڈی رسہ کشی باسکٹ بال فٹبال ہاکی ٹیبل ٹینس بیڈمنٹن سکواش والی بال باکسنگ جمناسٹک شامل ہیں ایونٹ ایبٹ آباد کے مختلف وینیوز پر کھیلا جائیگا

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں