0

جمرود بلدیاتی نمائندگان کا باب خیبر کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبر تحصیل جمرود چیئرمین الحاج سید نواب آفریدی اور متحدہ آزاد پینل کے لیڈرو چیئرمین شاہد خان آفریدی کے سربراہی میں بلدیاتی نمائندگان حاجی عبدالمنان آفریدی، حاجی میاں جان آفریدی، شہاب الدین، عنایت آفریدی،نورالامین حقانی، سیراج آفریدی،شاہد زمان،حسین زادہ آفریدی،عرفان آفریدی، محمد صاحب، حبیب الرحمن، نورجمال،محمد اسماعیل، محمداللہ ایوب، سمرجان،حاجی تاوٗسیر،عمران،محمد داود،ابو حسن،مولانا عبدالقدیر اور دیگر نے جمرود باب خیبر کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت اپنا وعدہ پورا کریں اور بلدیاتی نمائندگان کو فوری طور ترقیاتی فنڈز جاری کریں اور بلدیاتی نمائندگان کے اختیارات میں چیڑ چھاڑ بند کریں۔چیئرمین الحاج سید نواب آفریدی و متحدہ آزاد پینل کے چیئرمین شاہد خان آفریدی نے کہاکہ 6 ماہ گزرنے کے باوجود بلدیاتی نمائندگان کو ترقیاتی فنڈز جاری نہیں کئے جارہے جبکہ آفسران بالا بھی بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ کوئی مدد نہیں کررہے ہیں۔پی ٹی آئی حکومت نے بلدیاتی نمائندگان کے ساتھ دھوکہ بازی کررہی ہے۔عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرکے ترقیاتی فنڈز بلدیاتی نمائندگان کو دیئے جائے گے جبکہ ایم این ایز اور ایم پی ایز اسمبلی میں صرف قانون سازی کرینگے لیکن تاحال اس اعلان کو عملی جامع نہیں پہنایا گیا ہے اور تاحال بلدیاتی نمائندگان کے فنڈز ایم پی ایز کو دیئے جارہے ہیں۔ایک طرف بلدیاتی نمائندگان کو ترقیاتی فنڈز نہیں دیئے جارہے جبکہ دوسری طرف اب بلدیاتی نمائندگان کے اختیارات کو کم کرنے اور اس میں چیڑ خانی کی کوشش کی جارہی ہے جسکو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ اگر صوبائی حکومت نے بلدیاتی نمائندگان کو ترقیاتی فنڈز نہ دئے تو اجتماعی طور پر استعفی دینگے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں