0

مسلح افواج کی بھارتی حکام کے گستاخانہ تبصروں کی شدید الفاظ میں مذمت، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) مسلح افواج پاکستان نے بھارتی حکام کے گستاخانہ تبصروں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے سوموار کے روز ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اشتعال انگیز عمل انتہائی تکلیف دہ ہے اور یہ عمل بھارت میں مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے خلاف نفرت کے شدید جذبات کو واضح کرتا ہے اور یہ افسوسناک عمل مسلمانوں کے خلاف شدید نفرت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں اور اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز سلوک رواں رکھا جارہا ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں