0

آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھائی جائیں،ذرائع

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا معاملہ آئی ایم ایف کی منظوری سے مشروط کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھائی جائیں۔وزارت خزانہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی تجاویز آئی ایم ایف کے سامنے رکھے گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزارت خزانہ سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں اضافے کی بجائے ایڈہاک الاونس دینا چاہتی ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ایڈہاک الاؤنس دینے کے لئے بھی آئی ایم ایف کی رضامندی ضروری ہے، آئی ایم ایف کی منظور کردہ تجاویز ہی بجٹ کا حصہ ہوں گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں