0

تاثرہے ادارے نیوٹرل نہیں، کرپٹ حکومت کے ساتھ ہیں، عمران خان

 اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تاثرہے خود کونیوٹرل کہنے والے ادارے کرپٹ حکومت کے ساتھ ہیں۔ ایک انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ سیاسی جدوجہد میں ہارنہ ماننا اہم ہوتا ہے۔ میں اپنی ذات کے لئے نہیں لڑرہا بلکہ پاکستان کوبچانے کے لئے جہاد کررہا ہوں۔پاکستان کودوبارہ کرپٹ عناصرکے حوالے کردیا گیا ہے۔ عوام میں اس بارے میں غصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ادارے خود کو نیوٹرل کہہ رہے ہیں لیکن تاثر یہ ہے کہ وہ اس کرپٹ حکومت کے ساتھ ہیں۔ بیرونی سازش سے اقتدار میں آنے والی جماعتیں تباہ ہوں گی لیکن اس کا اثراداروں پربھی پڑے گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے خیال ہے کہ یہ صورتحال زیادہ دیرتک نہیں چلے گی۔ موجودہ حکومت کا آئندہ انتخابات میں دھاندلی کا منصوبہ ہے یہ سسٹم کو دھاندلی زدہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ الیکشن جیت سکیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں ملک میں تشدد اورعوامی املاک کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا۔ موجودہ حکومت نے پنجاب میں جرائم میں ملوث افسروں کو اعلی عہدوں پرتعینات کردیا ہے۔چاہتا ہوں کہ سپریم کورٹ واضح ہدایات دے جس کے بعد لانگ مارچ کی منصوبہ کی جائے گی۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں موروثی سیاست کا خاتمہ ہوگا۔پاکستان میں 60 سالوں میں سے 30 سال 2 خاندانوں نے حکومت کی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں