0

دہ حق آواز اور گوہاٹی لویہ جرگہ کا شدید مہنگائی،ناروا لوڈشیڈنگ کےخلاف مشترکہ احتجاجی مظاہرہ

صوابی (مانند نیوز ڈیسک) دہ حق آواز اور گوہاٹی لویہ جرگہ کا شدید مہنگائی۔ناروا لوڈشیڈنگ اور حکومتی نااہلی کے خلاف مشترکہ احتجاجی مظاہرہ ناروا اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی جلسے سے دہ حق آواز کے کے صدر اور پاکستان فیڈرل اتحاد یونین آف جرنلسٹس کے سینئر نائب صدر احسان الحق بام خیلوی اور دیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ اور سابقہ حکمران دونوں یکساں طور پر موجودہ بحران کے ذمہ دار ہیں دونوں کیمپوں میں بیٹھے اشرافیہ کو عوام کی کوئی فکر نہیں۔ حکومت فوری طور پر صوابی کی دھرتی پر واقع تربیلا ڈیم کی رائلٹی کے پی کے کے عوام پر خرچ کر کے بلوں کی فی یونٹ میں پچاسی فیصد کمی کردیں۔ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کر دیں۔ انہوں نے مذید کہا کہ بڑے بڑے سرکاری افسران اور پولیس افسران بجلی چوری میں ملوث ہیں کارخانے کے مالکان اور واپڈا کے ریٹائرڈملازمین ماہانہ لاکھوں یونٹس بجلی چوری کرنے ہیں اور یہ سارا دھندہ واپڈا افسران کی ملی بھگت سے ہو رہا ہوتا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپنے حق کے لیے گھروں سے نکلنے کی اپیل کرنے ہوئے کہا کہ سرکاری انتظامی افسران اور پولیس افسران مبینہ طور پر بجلی چوری میں ملوث ہوں تو وہ خاک عوام کو ریلیف فراہم کرینگے انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر واپڈا اور ضلعی انتظامیہ نے اپنا قبلہ درست نہ کیا اور عوام کو ریلیف فراہم نہیں کیا تو ہم ان کے خلاف ان کے دفاتر کے اندر غیر معینہ مدت تک احتجاج کریں گے

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں