0

وزیر خارجہ بلاول بھٹوسے جرمن ہم منصب انالینا بیئربوک کی ملاقات

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) جرمنی کی وزیر خارجہ انالینا بیئربوک پاکستان کے دو روزہ دورے پر منگل کو اسلام آباد پہنچ گئی ہیں۔ پاکستان میں قیام کے دوران پاکستانی حکام سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرینگی۔وہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہی ہیں۔ منگل کووزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دفتر خارجہ آمد پر جرمنی کی وزیرخارجہ انالینا بیئربوک کو خوش آمدید کہا۔وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیرمملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے بھی جرمنی کی وزیرخارجہ انالینا بیئربوک سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی تعلقات کے تمام پہلوؤں اور علاقائی اور عالمی امور کا احاطہ کیا گیا۔جرمنی کی وزیرخارجہ کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطح کے باضابطہ تبادلوں کا حصہ ہے اور اس سے پاکستان اور جرمنی کی کثیر جہتی دوستی کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ جرمنی کی وزیرخارجہ انالینا بیئربوک نے دفترخارجہ کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں